عمرہ ایک نظر میں
احرام باندھنا یہ عمرہ کا پہلا فرض ہے۔ طواف کی نیت کرنا (حجر اسود کے سامنے کھڑے ہو کر ) ۔
طواف کعبہ اللہ (خانہ کعبہ کے گرد سات چکر لگانا ) ۔ ملتزم پر دعا کرنا) (خانہ کعبہ کی چوکھٹ اور حجر اسود والے کونے کے درمیان پانچ سے چھ فٹ جگہ ہے. اسے ملتزم کہتے ہیں، یہاں دعا ئیں قبول ہوتی ہیں
دوسرا
مقام ابراہیم پر دو رکعت نماز واجب الطواف ادا کرنا (اگر رش ہو تو روا
مسجد الحرام میں جہاں جگہ ملے ادا کرلیں )۔
آب زم زم پینا) (حرم پاک میں جگہ جگہ آب زم زم کے کولر رکھے
ہوئے ہیں ان میں سے زم زم نوش کریں )۔
سعی صفا و مروہ (صفا مروہ دو پہاڑیوں کے درمیان سات پھیرے لگانا )۔
حلق یا قصر حلق سے مراد سر منڈوانا اور قصر سے مراد پورے سر کے بال ایک انگلی کے پور برابر کٹوادیں. حلق قصر سے افضل ہے البتہ عورت کے لیے سر منڈوانا حرام ہے۔ وہ تمام سر کے بالوں کا آخری سرا ڈیڑھ پور
کے برابر کٹوادے۔
(نوٹ) عمرہ میں دو فرض اور دو واجب ہوتے ہیں۔
پہلا فرض میقات یا میقات سے پہلے عمرہ کا احرام باندھنا اور عمرہ کی
کی منیت کر کے تلبیہ پڑھنا۔

دوسرا فرض
دوسرا فرض مکہ مکرمہ پہنچ کر بیت اللہ کا طواف کرنا. پہلا واجب صفاء مروہ کے درمیان سعی کرنا۔
دوسرا واجب حلق یا قصر یعنی سعی سے فارغ ہو کر سر کے بال منڈوانا یا کٹوانا
عمرہ کرنے کے ضروری احکامات جو مرد یا عورت عمرہ کرنے کے لئے روانہ ہو اس کے راستہ میں جو میقات پڑتی ہو وہاں سے عمرہ کا احرام باندھ لے خواہ کسی بھی سواری میں گزررہا ہ.و، اگر اندیشہ ہو کہ سواری کو ڈرائیور میقات پر نہ روکے گا.
یا میقات کا پتہ نہ چلے تو میقات سے پہلے ہی احرام باندھ لیں۔ بہتر ہوگ.ا کہ پاکستان کے کسی بھی ایئر پورٹ، حاجی کیمپ یا گھر سے احرام باندھ لے۔
احرام باندھنے کا طریقہ سب سے پہلے غسل کرے۔ (ضروری نہیں بلکہ مستحب ہے ) اس کے بعد ایک چادر تہبند کی طرح باندھ لے اور دوسری چادر اوپر اوڑھ لے. لیکن احرام کے نفل سر ڈھانپ کر پڑھے اور سلام پھیر کر سرنگا کرے
عمرہ کی نیت کرے. اور پھر تین دفعہ بلند آواز سے تلبیہ پکارے ایک دفعہ تلبیہ پڑھنا فرض ہے. عورت حسب معمول سلے ہوئے کپڑے پہنے اور سر کو چادر سے اسطرح, ڈھانپ لے کہ سر کے بال نظر نہ آئیں پھر دور کعت احرام کے نفل پڑھ کر عمرہ کی نیت کر کے مدھم آواز میں تلبیہ پکار ہے۔
احرام عورت کا
عورت بھی جب حالت احرام میں آنے کا ارادہ کرے تو مردوں کی طرح مسل کر کے اور دورکعت نفل پڑھ کر عمرہ کی نیت کر کے مجھے پکارے ماگر فسل یا نماز یا دونوں چیزوں کا موقع نہ ہوتو نیت اور تلبیہ پر اکتفاکر لے
یعنی عمرہ کی نیت کر کے ” لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ آخر تک پکار لے اس طرح سے وہ احرام میں داخل ہو جائے گی. اگر کوئی عورت حیض یا نفاس والی ہو اور اسے مکہ مکرمہ جانے یا مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے لئے میقات سے گزرنا ہے.
تو اسی حالت میں حالت احرام میں آجائے.
یعنی حج یا عمرہ کی نیت کر کے تلبیہ پکار لے پھر اگر مکہ مکرمہ پہنچنے تک پاک نہ ہو تو پاک ہونے کا انتظار کرے. جب تک پاک نہ ہو مسجد الحرام میں نہ جائے اور جب پاک ہو جائے تو غسل کر کے طواف وسعی کرے۔
مسئلہ :عورت احرام کی حالت میں بدستور سلے ہوئے کپڑے پہنے رہے اور سر اور تمام اعضاء ڈھا نہیں رہے۔ البتہ چہرے کو کپڑا نہ لگائے۔
عورتوں کا احرام
مسلم عورتوں پر حالت احرام میں بھی نامحرموں سے پردہ کرنالازم ہے.یہ جو مشہور ہے کہ حج یا عمرہ میں پردہ نہیں یہ غلط ہے اور جاہلانہ بات ہے.چہرہ پر کپڑا نہ لگنا اور بات ہے. اور نامحرموں کے سامنے چہرہ کھولنا اور بات ہے۔ خواتین حالت احرام میں پی کیپ استعمال کریں
نابالغ کا احرام
مسئلہ اگر نا بالغ بچہ ہوشیار اور سمجھدار ہے تو وہ خود اپنا احرام باندھے اور احکام حج و عمرہ ادا کرے.
اور مثل بالغ کے سب افعال ادا کرے اور اگر چھوٹا بچہ نا سمجھ ہے تو اس کا ولی اس کی طرف سے احرام باندھے.مسئلہ چھوٹا بچہ نا سمجھ اگر خود افعال عمرہ ادا کرے
یا خود احرام باندھے تو یہ افعال اور احرام صحیح نہیں ہو نگے ۔
مسئلہ سمجھدار بچه خود طواف کرے اور نا سمجھ کو ولی گود میں لیکر طواف کروائے.
کولی کو چاہیے کہ بچہ کو منوعات احرام سے بچائے لیکن اگر بچہ منوعات احترام میں کوئی فعل کر یگا تو اس کا کفارہ واجب نہ ہوگا، نہ بچہ پراورنہ ولی پر. مسئلہ جس بچہ کی طرف سے احرام باندھا جائے گا اگر لڑ کا ہے تو اسکے بدن
سے سلے ہوئے کپڑے نکال دیئے جائیں اور چادر اور لگی اسکو پہنا دی
جائے۔
مسئلہ بچہ کا احرام لازم نہیں ہوتا اگر تمام افعال چھوڑے یا بعض تموز
دے تو اس پر کوئی کفارہ یا قضاء واجب نہ ہوگی۔
مسئلہ نا کجھ چھوٹے بچے کا ولی اپنے طواف کی نیت کے ساتھ بچہ کی طرف سے نیت کرے پھر بچہ کو ساتھ اٹھا کر طواف کرے تو اس طرح ایک ہی
طواف سے دونوں کا طواف ادا ہو جائیگا۔
احرام کے مسائل
مسئلہ اگر کسی نے احرام باندھتے وقت غسل نہ کیا اور وضو کر کے احترام باندھ لیا اور دورکعت نفل پڑھ لیے تو یہ بھی جائز ہے۔
اگر کسی نے احرام باندھا پھر فرض نماز کے بعد حج یا عمرہ کی نیت کر کے تلبیہ پکار لیا تو اس سے بھی احرام میں داخل ہو جائے گا۔ مسئلہ) اگر کسی نے موقع ہوتے ہوئے بھی سستی سے کام لیا اور نسل ، وضو اور احرام باندھ کر نماز کے بغیر ہی حج یا عمرہ کی نیت کر کے تلبیہ پکار لیا تب
بھی احرام میں داخل ہو جائے گا، البتہ ایسا کرنا مکروہ ہے۔
مسئلہ اگر حالت احرام میں احتلام ہو جائے تو اس سے احرام میں کوئی فرق نہیں پڑتا، کپڑا اور جسم دھو کر غسل کر لیں اگر چادر بدلنے کی ضرورت ہو تو دوسری چادر استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر حالت احرام میں کسی جگہ زخم ہو جائے تو اس سے بھی احرام میں کوئی فرق نہیں آتا اور نہ کوئی دم یا صدقہ دینا پڑتا ہے۔ مسئلہ) احرام میں انجکشن لگوانا جائز ہے۔
مسئلہ) احرام میں غسل فرض ، فرض کے زمرے میں آتا ہے اور فسل سنت، سنت کے ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے بھی غسل کرنا جائز ہے، البتہ میل دور نہ کرے اور صابن نہ لگائے اور خاص کر خوشبودار صابن کے
استعمال سے پر ہیز کرنالازم ہے۔
مسئلہ حالت احرام میں سر یا داڑھی میں کنگھی کرنا یا سر یا داڑھی کو اس
طرح کھجلانا کہ بال کے گرنے کا خوف ہو مکروہ ہے اس لئے آہستہ سے
کھجلائیں کہ بال نہ گریں۔
احرام میں آئینہ دیکھنا
مسئلہ) احرام میں آئینہ دیکھنا، دانت نکلوانا درست ہے اور مسواک بدستور
سنت ہے۔
مسئلہ) احرام میں موذی جانوروں کو مارنا جائز ہے جیسے سانپ، بچھو، پسو، وغیرہ مسئلہ) احرام کا کپڑا سفید ہونا افضل ہے۔ لیکن اگر رنگین تہبند باندھ لیا یا
رنگین چادر اوڑھ لی تو یہ بھی جائز ہے۔
مسئلہ کمبل ، لحاف اوڑھنا بھی احرام میں جائز ہے۔ نیچے اوپر اگر دو چادریں اوڑھ لیں یا چادر پر کمبل اوڑھ لیایا نیچے دو چادر میں باندھ لیں تو یہ
بھی جائز ہے لیکن سر، چہرہ اور پاؤں ننگار ہے۔
مسئلہ) اگر رقم / کرنسی یا پاسپورٹ وغیرہ رکھنے کی ضرورت ہے تو احرام کے نیچے کی چادر پر پیٹی یا ہمیانی باندھ لینا جائز ہے۔
مسئلہ جن چادروں میں احرام باندھا تھا اگر ان کو ہٹا کر دوسری چادریں پہن لے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ اگر چادر ناپاک ہو جائے تو اس کو دھونے کے لئے جسم سے ہٹالے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔ (مسلم) احرام میں گھڑی باندھنا، چشمہ لگا نا جائز ہے۔
حرام میں مرد
احرام والے کو سر اور منہ پر پٹی اور ماسک باندھنا منع ہے.، اگر چوتھائی سر یا چوتھائی چہرہ پر ایک دن یا ایک رات یا اس سے زیادہ پٹی باندھی تو دم واجب ہوگا اور اگر چوتھائی سے کم ڈھانپا یا ایک دن یا ایک
رات سے کم ڈھانپا تو صدقہ واجب ہوگا۔
مسئلہ) احرام میں مرد کو بند جوتا، بوٹ ،موزے پہنن ممنوع ہے. مرد احرام میں ایسا جوتا پہنے جو پاؤں کے اوپر ابھری ہوئی درمیانی ہڈی کونگار کھے۔ مسئلہ احرام میں ہر گناہ سے سختی کے ساتھ پر ہیز کرے. یوں تو گناہ سے ہمیشہ ہی بچنا لازم ہے لیکن احرام میں اسکا اور زیادہ اہتمام کرے. مسئلہ) احرام میں ایسی باتیں کرنا بھی ممنوع ہے.
جو میاں بیوی کے درمیان از دواجی تعلقات سے متعلق ہوں۔
مسئلے احرام میں لڑائی جھگڑے سے بھی بہت پر ہیز کرے. مسئلہ مرغی . بکری، گائے اور اونٹ حالت احرام میں حرم اور غیر حرم میں
ذبیح کر سکتا ہے اور اسکا گوشت بھی کھا سکتا ہے۔
نوٹ : یا اس کے علاوہ حج کے بقیہ دنوں میں روز مرہ کی طرح نمازیں
دا کریں۔
یہ طواف زیارت کا وقت 10 ذی الحجہ کی فجر سے 12 ذی الحجہ کی غروب آفتاب یعنی مغرب تک ہے ۔
یہ طواف زیارت سے رات کے کسی بھی حصے میں فارغ ہوں تو بقیہ رات قیام کے لئے مٹی چلے جائیں ۔ مکہ مکرمہ میں ٹھہر نا یا رات گزارنا مکروہ ہے۔
Pingback: Essential instructions for women going on Umrah - ISLAM FACTOR
Pingback: Umrah ki Niyat ka Tarika - ISLAM FACTOR