سفر حج کی تیاری
اپنی نیت کا بڑی احتیاط سے جائزہ لیجئے ۔ خالصتا اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل اور اس کی خوشنودی ، قبولیت عمرہ و حج کی شرط اول ہے۔ اپن چھوٹے بڑے گناہوں سے نیچے دل سے تو بہ کیجئے۔ حقوق العباد کی ادائیگی کا اہتمام کیجئ
نماز پنجگانہ جماعت سے ادا کرنے کی پابندی کیجئے اور اپنی نماز
کی ادائیگی کے علاوہ نماز جنازہ بھی یاد کیجئے۔
سفر حج روحانی طور پر بڑا پر کیف ہے لیکن جسمانی طور پر مشقت طلب ہے۔ لہذا ابھی سے خود کو مشقت کا عادی بنا لیجئے ۔ حضور صلى الله عليه وسلم کا فرمان ہے کہ حاجی کو اس کی مشقت کے مطابق ثواب ملتا ہے۔
حج پر روانہ ہونے سے پہلے اپنا مکمل طبی معائنہ کر لیا جائے خدا نخواستہ اگر کوئی بیماری ہو تو اسکا علاج کروانے میں ہرگز دیر نہ کی جائے اور اگر آپ کسی بیماری کی وجہ سے مستقل دوائیاں استعمال کرتے ہوں تو معالج سے نسخہ لکھوا کے سعودی عرب میں اپنے قیام کی مدت کے مطابق ادویات خرید لیں اور حاجی کیمپ میں موجود ڈاکٹر سے پلاسٹک کی تھیلی میں سیل کروا کر اپنے سامان میں رکھ لیں۔ ایمر جنسی کی صورت میں استعمال ہونے
والی دوا اپنے دستی بیگ میں رکھ لی
حج پر روانہ
حج پر روانہ ہونے سے کم از کم دس یوم قبل حفاظتی ٹیکے لگوا لیں۔ کیلیے لگوانے کا ٹریفکلیٹ اپنے پاس حفاظت سے رکھیں کیونکہ سعودی حکام کارڈ چیک کرتے ہیں۔ ٹیکے لگانے کا انتظام وزارت مذہبی امور متعلقہ حاجی کیمپوں کے ذریعے کریگی۔ ٹیکے لگانے کے پروگرام کی اطلاع
آپ کو دے دی جائیگی۔
گھر سے روانگی سے پہلے سامان کی پڑتال کر لیں اور تسلی کر لیں کہ یہ دستاویزات آپ کے پاس ہیں۔ انٹرنیشنل پاسپورٹ پرویز الگا ہو۔ جہاز کا ٹکٹ دو طرفہ سیٹ کنفرم شده ، چھ عدد پاسپورٹ سائز تصاویر، گردن تو ڑ اور فلو کے انجکشن کا کارڈ ، شناختی لاکٹ ، نادرا کا شناختی کارڈ بمعہ فوٹو کاپی۔ دوران حج آپ کو درج ذیل اشیاء کی ضرورت ہوگی۔
مردوں کیلئے احرام کے دوسیٹ یعنی چاران کلی چادر میں، احرام کی بیلٹ ” چپل جس سے پاؤں کے اوپر ابھری ہوئی درمیانی ہڈی سنگی رہے ( خواتین کوئی بھی جوتا پہن سکتی ہیں ۔ چار جوڑے کپڑے، بنیان ، انڈرویر ، جوتا ، خواتین کیلئے بالوں پر باندھنے کیلئے دو عدد سکارف ، تولیہ، رومال ، گلاس، پانی والی بوتل ،نگ ، چیچ ، برش مسواک ہوئی دھاگہ پٹن سیفٹی پن ، ٹوپی ، چھوٹا تالا، کنگھا بیش قیچی، ناخن تراش، جائے نماز تہی ، جو ہر جو شاندہ اور کتاب.
سفر سعادت
عادت یا کوئی دوسری مستند کتاب حج کے موضوع پر اور خواتین کے
مخصوص ایام کے دوران استعمال ہونے والی ضروری چیزیں یعنی نیکمین وغیرہ۔ سفر سے ایک دو دن پہلے حجامت وغیرہ بنوا لیں ۔ ناخن کٹوا لیں مونچھیں تر شوالیں ۔ غیر ضروری بال صاف کر لیں۔
تمام عازمین حج سعودی عرب میں قیام کے دوران اخراجات کیلے زرمبادلہ کا بندو بست خود کریں گے۔ حاجی کیمپ میں زرمبادلہ نہیں دیا جائے گا۔ کم از کم 2000 ریال فی کس کے حساب سے اپنے ساتھ رکھ لیں۔
دیگر ضروری ہدایات
ہوائی جہاز میں سگریٹ نوشی اور فضول گفتگو نہ کریں کثرت سے تلبیہ پکاریں۔ دوران سفر دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
جدہ / مدینہ ایئر پورٹ پر آپ کو کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے ایسی صورت میں نظم وضبط اور صبر سے کام لیں ۔ یہاں کے ڈاکٹر اور نرسیں اُن لوگوں کو ٹیکہ لگا ئیں گے جن کے پاس ہیلتھ سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا۔ تمام عازمین حج کے پاسپورٹوں کا کمپیوٹر میں اندراج ہوگا۔ فنگر پرنٹ لیے جائینگے اور کیمرے سے فوٹو اتاری جائے گی۔ یہ چیک کرنے کیلئے کہ سامان میں کوئی ممنوعہ شے تو نہیں سامان کو سکینر سے گزارا جائے گا۔
جدہ ایئر پورٹ
جدہ ایئر پورٹ پر آپ کو کچھ وقت کھانے پینے اور نماز کی ادائیگی کیلئے ملے گا۔ ایئر پورٹ پر موجود عملہ آپ کی گروپ بندی کرے گا اور بسوں میں بٹھائے گا، بسوں میں بیٹھنے کیلئے اپنی بار کا انتظار کریں اور نظم وضبط
کا مظاہرہ کریں۔ جدہ ایئر پورٹ سے آپ کو ایئر کنڈیشنڈ بسوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ لیجایا جائیگا۔ یہ بسیں آپ کو متعلقہ عمارت کے قریب اتاریں گی۔ پہلے جس بس میں سوار ہوں اپنی بس کا نمبر نوٹ کر لیں جو بس کے دروازے پر تین سے چار ہندسوں میں ہوتا ہے اور اپنا سامان اپنی نگرانی میں بس کی چھت یا بس کے نیچے بنے ہوئے خانوں میں رکھوانے کے بعد بس میں بیٹھیں تا کہ منزل پر پہنچ کر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
بس میں سوار ہونے کے بعد آپ کا پاسپورٹ بس کا ڈرائیور لے لے گا جسے وہ مکہ مکرمہ میں معلم کے پاس اور مدینہ منورہ میں مکتب پاکستان کے پاس جمع کروادے گا۔ اس کی جگہ معلم کی طرف سے بریسلٹ ملے گا جس پر معلم کا نام اور فون نمبر ہوگا اسے اپنی کلائی میں پہنے رکھیں ۔ مکہ مکرمہ پہنچ کر مکتب کی طرف سے شناختی لاکٹ بھی ملے گا جسے گلے میں ڈالے رکھیں۔
آپ کو پاسپورٹ واپسی پر جدہ ایئر پورٹ پر ملے گا۔
اد بلڈنگ میں آپ کو جوبھی کمرہ دیا جائے وہ بخوشی لے لیں ۔ بوڑھے اور بیمار افراد کیلئے ایثار سے کام لیں اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔۔ ی عمارت میں آپ کو مختلف مسائل و مشکلات سے واسطہ پڑسکتا
ہے ۔ مثلاً ایک کمرے میں مقررہ تعداد سے زیادہ افراد کا ہونا، پانی کی کمی، ایئر کنڈیشنڈ کی خرابی ، صفائی یا کسی اور مسئلہ کے لئے عمارت میں .موجود سٹاف سے رجوع کریں
مکہ مکرمہ
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ کسی شہر میں جانے کی اجازت نہیں ، اسی طرح جدہ ایئر پورٹ یا حج ٹرمینل سے آپ جدہ شہر نہیں جاسکتے ۔ موسم کی مناسبت سے کپڑے ساتھ لیکر جائیں اور سوتی لباس استعمال کریں۔ اگر آپ احرام میں نہ ہوں تو کوئی بھی عام جوتا پہن سکتے ہیں۔ کپڑے کی تھیلی میں جو تا مخصوص جگہ پر رکھیں۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلى الله عليه وسلم کے باہر بیت الخلاء اور وضو خانوں کا انتظام موجود ہے ان میں گندگی نہ پھیلا ئیں ۔ بہتر ہے کہ عمارت سے نکلتے وقت وضو وغیرہ کرلیں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی مے میں سنگ مرمر کے فرش ہیں ان پر احتیاط سے چلیں ۔ سفید سنگ مرمر دھوپ میں ٹھنڈا جبکہ کالا سنگ مرمر سخت گرم ہوتا ہے اس لیے کالے سنگ مرمر کے فرش پر ننگے
جلد
پاؤں نہ چلیں۔ اپنا موبائل ساتھ لے جائیں اور ہم وہاں سے خرید لیں۔ مکہ مکرمہ میں حرم شریف کے توسیعی منصوبے کی وجہ سے سعودی حکومت پنے تمام ممالک کے حجاج کی تعداد میں کمی کر دی ہے۔ حرم شریف میں تعمیراتی کام کی وجہ سے مطاف ( یعنی طواف کی جگہ ) میں خاصی کمی ہو گئی ہے۔ اس لیے حجاج کرام سے گزارش ہے کہ طواف کے وقت زیادہ ہجوم میں جانے کی کوشش نہ کریں۔ خصوصاً بوڑھوں ، بچوں اور عورتوں کو طواف کے وقت احتیاط کی ضرورت ہے ۔ وہیل چیئر پر طواف کرنے والے بھی
سعودی حکام کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور حرم شریف میں کسی جگہ جانے سے روکیں تو زبردستی نہ کر
منی روانگی
منی روانگی منی روانگی سے تین چار دن قبل اپنے مکتب سے رابطہ کریں۔ معلم مٹی عرفات کے خیموں کے کارڈ (جن پر وہاں کا پتہ درج ہو گا ) اس کے علاوہ بس کا کارڈ بھی آپ کو دے گا۔ اس کا رڈ کو سنبھال لیں بلکہ احترام پر گلے میں ڈال لیں۔ مٹی سے عرفات، مزدلفہ اور واپس منی آنے کیلئے ٹریں کے سفر کا شیڈول مکتب دے گا۔
منی میں لے جانے کا ضروری سامان
ڈسپوزیبل یا پلاسٹک کا گلاس، پلیٹ، پیچ، تولیہ، مسواک یا ٹوتھ برش، پیسٹ ، نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی کی دوا، کھانے کی خشک اشیا مثلاً ڈبل روٹی، بسکٹ، پانی کی دو بوتلیں، حج کی کتاب، بستر کیلئے پلاسٹک کی چٹائی ، ہوا بھرنے والا تکیہ، دو چادریں اور پہننے کے لیے کپڑے کا ایک جوڑا رکھ لیں۔ فالتو سامان
لیجانے سے گریز کریں۔ حج کے پانچ دنوں میں پانی کی بوتل ضرور ساتھ رکھیں۔
دیگر ہدایات
واپسی پر مقررہ وزن (32 کلو) سے زیادہ سامان نہ لائیں ورنہ زائد اشیاء کا کرایہ بعض اوقات لانے والی اشیاء کی قیمتوں سے بھی بہت زیادہ ادا کرنا پڑتا ہے اور پریشانی علیحد ہ اٹھانا پڑتی ہے۔ البتہ سات کلو تک دستی سامان اور پانی لیٹر والا زم زم کا ایک کین بغیر اضافی چارجز کے لا سکے ہیں۔ ایک سے
زیادہ کین لانے کی اجازت نہیں۔ زم زم کا انتظام آپ کو خود کرنا ہوگا۔ مسجد الحرام یا مسجد نبوی ہے جاتے وقت زیادہ رقم اپنے پاس نہ رکھیں ۔ طواف کرتے یا شیطان کو کنکریاں مارتے وقت اگر ہجوم میں آپ کی کوئی چیز گر جائے تو اسے اٹھانے کی کوشش ہر گز نہ کریں۔ رش میں گرنے سے کسی نا گہانی حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ہلیہ منی سے عرفات، مزدلفہ اور واپس منی کیلئے بہت زیادہ رش ہونے کی وجہ سے بسوں کو کئی گھنٹے تک راستہ نہیں ملتا اور گرمی کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے اگر ہمت ہو تو یہ سفر پیدل طے کریں۔ جبکہ ٹرین سے سفر کرنے والے اپنے مکتب کی ہدایات کے
مطابق عمل کریں۔ پلیٹ فارم پر زیادہ ہجوم والی جگہ پر نہ جائیں۔
بہبود کے انتظامات
بہبود کے انتظامات وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کی سہولت کے لیے بہبود کے مختلف مراکز قائم کرتی ہے۔ مکہ مکرمہ میں مرکزی دفتر ایسے علاقے میں قائم کیا جاتا ہے جہاں پاکستانی حجاج کی زیادہ تعداد قیام پذیر ہوتی ہے ۔ جبکہ مدینہ منورہ میں دو پاکستان ہاؤس ہیں جن میں بہبود کے دفاتر دن رات کام کرتے ہیں اس کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سیکٹر دفاتر اور ڈسپنسریاں بھی قائم کی جاتی ہیں۔