فلسفہ حج (حج کی روح)
حج اسلام کا پانچواں رکن ہے جسے اللہ تعالی نے صاحب استطاعت عاقل، بالغ اور تندرست مسلمان مرد و عورت پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض قرار دیا ہے .در اصل حج ایک جامع عبادت ہے .جس میں بڑی گہری معاشرتی اور تمدنی مصلحتیں کارفرما ہیں . حج کے ایام میں امیر و غریب، شاہ و گدا تمام زبانوں ، رنگ ونسل اور ہر حیثیت کے لوگ ایک ہی صف میں کھڑے نظر آتے ہیں
ایک ہی طرح کی عبادت کرتے اور ایک ہی طرح کا لباس پہنتے ہیں، ایک ہی طرح کے بستر یعنی زمین پر سوتے ہیں، الغرض ہر شخص اپنے رب کے دربار میں عجز و انکساری کی تصویر بنا نظر آتا ہے. عازمین حج کے لیے ضروری ہے کہ وہ سفر پر روانہ ہونے سے لے کر واپسی تک کے مرحلہ میں تکالیف اور پریشانیوں کا صبر و قتل ، ہمت و حوصلہ اور مجاہدانہ جذبہ کے ساتھ مقابلہ کریں.
درحقیقت حج کے سفر اور حج کے دوران تمام تر صعوبتوں اور نا گوار خاطر تکالیف کو نہایت خوشی کے ساتھ برداشت کرنا ہی حج کی اصل روح ہے .حضور صلى الله عليه وسلم نے فرمایا حج کے راستہ میں تکالیف اُٹھانے کا ثواب جہاد میں تکلیفیں اٹھانے کے برابر ہے۔ یہی حج کا فلسفہ اور اصل
روح ہے
، حج پر روانگی سے پہلے یہ سمجھے کہ آقا کی طلبی پر غلام اس کے آستانے پر حاضری کا قصد کرتا ہے. دو رکعت نماز تو بہ کی نیت سے پڑھے اس کے بعد درود شریف پڑھے، اپنے تمام گناہوں سے تو بہ کرے، زبان سے استغفار پڑھے، دل میں گذشتہ گناہوں پر نادم ہو، آئندہ کے لیے.پختہ ارادہ کرے کہ پھر ایسا کبھی نہیں کرے گا۔

کلمه طیبه
لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ
.ترجمہ: نہیں کوئی معبود سوا اللہ کے محمد صلى الله عليه وسلم اللہ کے رسول ہیں
تیسراکلمہ تمجید
سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ والله أكبر ولا حول ولاقوة الا باللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
ترجمہ: اللہ تعالی پاک ( بے عیب ) ہے اور سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے اور نہیں طاقت نیکی کی اور گناہ سے بچنے کی سوا اللہ کی مدد سے جو بہت بلندشان اور عظمت والا ہے۔
چند مختصر دعا
رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ
ترجمہ:۔ اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لے آئے سو ہمیں بخشش عطا فرما دے اور ہم پر رحمت فرما اور تو سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم
کرنے والا ہے
ربنا اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِة
ترجمہ:۔ اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں بھی بہتری عنایت کر اور آخرت میں بھی بہتری عطا ہو اور ہمیں جہنم کی آگ سے بچالے۔
ط
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَى وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُهُ ترجمہ:۔ اے میرے رب! مجھے بھی نماز کا ( خاص ) اہتمام رکھنے والا بنا اور میری اولاد کو بھی۔ اے ہمارے رب ہماری دعا قبول فرما۔ اے ہمارے پالنے والے امیری اور میرے ماں باپ کی اور تمام مومنوں کی بھی مغفرت فرما دے جس دن حساب قائم ہو۔
لا اله الا انتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ترجمہ:۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو پاک ہے ( ہر عیب سے )
اس میں شک نہیں کہ میں قصور وار ہوں۔
رَبِّ زِدْنِي عِلماء
ترجمہ: اے میرے رب میر اعلم بڑھاد تکئے دیج
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُهُ
ترجمہ:۔ اے ہمارے پروردگار! تیری ہدایت جو ہمیں مل چکی اس سے ہمارے دلوں کو مت موڑ اور ہمیں رحمت خاص اپنے پاس سے بخش دئے تو بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے۔
رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا لَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ
ترجمہ:۔ اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ، اگر تو نے معاف نہیں فرمایا اور ہم پر رحم نہیں فرمایا تو ہم خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔
تلبیہ
لبيك اللهم لبيك لبيك لا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ
ترجمہ:۔ میں حاضر ہوں اے اللہ میں حاضر ہوں ۔ میں حاضر ہوں۔ تیرا کوئی شریک نہیں ۔ میں حاضر ہوں ۔ بیشک تمام تعریفیں اور نعمتیں تیرے ہی لئے ہیں اور ملک بھی ۔ تیرا کوئی شریک نہیں ۔
Pingback: Maqamat e Muqaddasa ziarat HD - ISLAM FACTOR
Pingback: Umrah hajj safar ki taiyari krny ka trika - ISLAM FACTOR